12 نومبر 2014 - 03:54
غرب اردن میں گولانی بریگيڈ کے کمانڈوز تعینات

صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی فدائي کاروائیوں کو روکنے کے زعم میں گولانی بریگيڈ کے کچھ کمانڈوز غرب اردن میں تعینات کردئیے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی فدائي کاروائیوں کو روکنے کے زعم میں گولانی بریگيڈ کے کچھ کمانڈوز غرب اردن میں تعینات کردئیے ہیں۔ ایک صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے شہادت پسندانہ حملوں کو روکنے کے لئے یہ اقدام کیا ہے۔ صیہونی حکومت کو خوف ہے کہ فلسطینی مسجدالاقصی کی بے حرمتی کے جواب میں فدائي حملے کرسکتے ہیں۔ کہاجارہا ہےکہ صیہونی فوج کے کمانڈوز کوش عتضیون میں تعینات کئےجائيں گے۔ واضح رہے صیہونی پولیس کے ترجمان نے بھی کہا ہے کہ حالیہ حملوں کے بعد مختلف شہروں میں پولیس نفری بڑھا دی گئي ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲